پروٹیز تمام ٹیم آوٹ، پاکستان کیخلاف 42 رنز کی برتری‌

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے آج 127 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ میزبان ٹیم کے ٹیمبا باووما 38 اور ڈیل سٹین نے 13 رنز سے بیٹنگ شروع کی تاہم 60 ویں‌ اوور تک شاہینوں‌ نے ساری ٹیم کو پویلین بھجوا دیا. میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 42 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے.
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روزمیزبان ٹیم نے جب اننگز کا آغاز کیا ان کے 127 رنز 5 کھلاڑی آوٹ تھے تاہم محمد عامر نے ڈیل سٹین کو جلد ہی واپسی کی راہ دکھا دی، انھوں نے 23 رنز بنائے۔ ٹیما باووما نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز بنائے۔ ان کا شاہین آفریدی کی بال پر سرفراز نے کیچ کر لیا۔ ان کے بعد کیشو مہاراج صرف 4 رنز بنا سکے جبکہ ربادا، شاہین شاہ آفریدی کی بال پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، انھوں نے 19 رنز کا اضافہ کیا۔ کے ڈی کوک نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز نے آج بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بلے بازوں کو 223 کے مجموعی سکور پر پوپیلین کی راہ دکھا دی یوں میزبان ٹیم کو پاکستان پر 42 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز بھی میدان میں بولرز کا راج رہا، گراسی پچ پر سوئنگ اور سپیڈ کا خوب جادو چلا، پندرہ وکٹیں گریں۔ پہلے مہمان پاکستان کی ٹیم ایک سو اکاسی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بابر اعظم اکہتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان سرفراز سمیت چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ جا سکے، جواب میں میزبان پروٹیز کو بھی بولرز نے تگنی کا ناچ نچایا، انیس رنز کا آغاز مل سکا۔ ہاشم آملہ جیسے خطرناک بلے باز کی ٹھاٹھ باٹھ صرف آٹھ رنز پر ختم ہو گئی، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں گرائیں، حسن علی نے ایک بیٹسمین کو چلتا کیا تھا۔