اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لڑکی نے میرا دل چرالیا، نوجوان رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

عموماً پولیس اسٹیشن میں چوری یا ڈکیتی کی مختلف شکایات درج کروائی جاتی ہیں لیکن بھارت کے شہر ناگ پور میں ایک نوجوان اپنا ’چوری‘ کیا گیا دل ڈھونڈنے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان شکایت درج کروانا چاہتا تھا کہ ایک لڑکی نے ان کا دل ’ چوری‘ کرلیا اور پولیس ان کا دل تلاش کر کے واپس لاکر دے۔ ایک سینئر عہدیدرا نے بتایا کہ ’ یہ واقعہ حال ہی میں ناگ پور کے ایک پولیس اسٹیشن میں پیش آیا‘۔ پولیس اہلکاروں کو اکثر سامان چوری ہونے کی شکایات موصول ہوتی ہیں لیکن اس عجیب و غریب کیس نے پولیس اسٹیشن انچارج کو مشکل میں ڈال دیا اور انہوں نے معاملہ حل کرنے کے لیے سینئر حکام سے مشورہ کیا۔ سینئر حکام نے مذکورہ معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ بھارتی قوانین میں ایسی کوئی شق نہیں جس کے تحت یہ شکایت درج کروائی جاسکے ۔ آخر کار پولیس اہلکار نے نوجوان کو بتایا کہ ان کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل نہیں اور اسے واپس بھیج دیا۔ یہ غیر معمولی حادثہ گزشتہ ہفتے ناگپور کے پولیس کمشنر بھوشن کمار نے ایک تقریب کے دوران بتایا تھا ۔اس تقریب میں پولیس کے محکمے نے 82 لاکھ روپے مالیت کا سامان ان کے متعلقہ مالکان کو واپس کیا تھا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس کمشنر بھوشن کمار نے کہا ’ ہم چوری کیا گیا سامان واپس لاسکتے ہیں لیکن کبھی کبھار ہمیں ایسی شکایات موصول ہوتی ہیں جنہیں ہم حل نہیں کرسکتے‘۔