کھاریاں: نواحی گاؤں سنت پورہ میں پُراسرار بیماری میں مبتلا 2معصوم پھولوں کی درد ناک کہانی۔۔۔

کھاریاں(علی اکبرسے) 2معصوم بچے عرصہ 8سال سے پراسرار بیماری میں مبتلا، بیماری سے لڑتے بچے اور آزمائش سے گزرتے والدین کسی مسیحا کے منتظر۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں کے نواحی گاؤں سنت پورہ کے رہائشی حنیف مستری کے جڑواہ بچے8سال قبل 6ماہ میں عمر میں پراسرار بیماری کا شکار ہو گئے ۔ ابتدائی طور پر بچوں میں معمولی بخار ہوا جس کا علاج مقامی ڈاکٹرز سے کرایا جاتارہا کہ اسی دوران بچوں کی بیماری شدت اختیار کرگئی اور بچے مکمل طور پر مفلو ج ہوگئے۔ والدین اپنی استطاعت کے مطابق مختلف ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کراتے رہے مگر مرض کی تشخیص نہ ہو سکی جس کے باعث آج 8سال بعد بھی بچے معذوری اور لاچاری کی زندگی بسر رہے ہیں۔ بچوں کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کا سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے تا کہ یہ بھی نارمل زندگی بسر سکیں اور ہم بھی ان کی خوشیاں دیکھ سکیں۔ بچوں کے والد حنیف مستری نے اوورسیزپاکستانی اور مخیر حضرات سے بچوں کا علاج کرانے کیلئے مالی معاؤنت کی اپیل کی ہے۔ رابطہ نمبر حنیف مستری 0346-6581392