اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین انسان کون تھا ۔جو پوری دنیا میں سونےکی قیمت کو کنٹرول کرتا تھا؟

مانسا موسی تاریخ دنیا کا سب سے امیر ترین انسان تھا جس کو آج کے اکانومسٹ اس دنیا کا امیر ترین انسان بتاتے ہیں۔مانسا موسی افریقہ کے ایک ملک مالی کا 14 ویں صدی کا بادشاہ تھا۔یہ 1312سے 1337اپنی وفات کے وقت تک مالی کا بادشاہ بنا رہا تھا۔مانسا موسی ایک بااثر فیملی میں پیدا ہوا تھا اس کے دادا نے مالی کی سلطنت کو بنایا تھا ۔لیکن مانسا موسی خوش قسمتی سے ہی بادشاہ بنا تھا۔مانسا کا مطلب بادشاہ کے ہی ہوتے ہیں اس لیے اس کو مانسا موسی کہا جاتا ہے۔اس کو عربی زبان میں کافی عبور حاصل تھا۔مانسا موسی کی اپنی نمک اور سونے کی کانیں تھی۔پوری دنیا میں استعمال ہونے والا نمک اور سونااس کی کانوں سے جاتا تھا۔اس کی جائیداد کی کل مالیت 410 ارب ڈالر تھی۔۔مانسا موسی جب سفر پر نکلتاتھا تو قافلے کے ساتھ تقریبا 80 اونٹ ایسےرکھتا تھا جن پر 23 سے 136 کلو تک سونا لدا ہوا تھا۔ اور یہ سارا سونا راستے میں غریبوں میں تقسیم کر دیاکرتاتھا۔مانساموسی سونا بانٹنے میں اتنا سخی تھا کہ اس دور میں اس خطے میں سونے کی ویلیو بالکل ختم ہو گئی تھی۔۔لوگ مانسا موسی کے گزرنے کا انتطار کرتے تھے تا کہ ان کو سونا مل سکے۔اس نے سونے کو قیمتی بنانے کیلئے مصر سے سارے کا سارا سونا خرید لیا۔یہ دنیا کی تاریخ کا واحد موقع تھاجب ایک شخص پوری دنیا کے سونے کی قیمت کو کنٹرول کر رہا تھا۔ اس نے مالی کی سلطنت کو ایک امیر ترین سلطنت بنا دیا تھا۔مانسا موسی نے اپنے دور حکومت میںتعلیم کو مفت کر دیا تھا۔اس نے اس دور کی سب سے بڑی یونیورسٹی مالی میں ہی بنائی۔اس کا نام یونیورسٹی آ ف سینکور تھا۔جہاں سے دور دراز سے لوگ تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مانسا موسی ہر جمعہ کے دن ایک مسجد تعمیر کروایا کرتا تھا۔مانسا موسی جب اپنے محل سے نکلا کرتا تھا تو اس کے ساتھ 300محافظ ہوا کرتے تھے۔جو اس کی حفاظت کیا کرتے تھے۔ مانسا موسی کی وفات پر تاریخ دانوں کی مختلف رائے ہیںمگر زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی وفات 1337میں ہوئی تھی۔ مانسا موسی کا نام تاریخ میں نہ صرف امیر ترین شخص کر طور پر جانا جاتا ہے بلکے اس بادشاہ کے طور پر بھی آتا ہے جس نے مالی کو ایک جدید ریاست بنا دیا تھا۔