اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

گوجرنوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ورلڈ لیبر ڈے ہے اور دنیا بھر میں شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن پاکستانی مزدور اس عالمی تہوار سے بے خبر آج بھی محنت مشقت میں جتے ہوئے ہیں ۔ آج مزدوروں کا عالمی دن ہے لیکن یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پاکستانی مزدور آج بھی محنت مزدوری میں مگن ہیں کیونکہ دیہاڑٰی نہیں لگائیں گے تو کھائیں گے کہاں سے ، یہ حقیقت ہے کہ کھاتا ہے مزدور کی محنت کا پھل سرمایہ دار مگر خود مزدور کو آج بھی اپنی محنت کا پھل کھانے کو نہیں ملتا اور خواتین کو تو مردوں سے بھی کم مزدوری دی جاتی ہے ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے محنت کشوں کا ماہانہ مشاہرہ کم از کم 13 ہزار روپے مقرر ہے لیکن آجر اجیروں کو پوری اجرت نہیں دیتے اور حکومت بھی اس غریب ماری کا نوٹس نہیں لیتی ۔