اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار،11موٹرسائیکل،چنگ چی رکشہ، 2پسٹل برآمد۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکر سے)گجرات پولیس کا موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن چور گینگ کا سرغنہ فیصل عرف فیصلہ چور ساتھی جمیل سمیت گرفتار ملزمان کے قبضے سے گیارہ مسروقہ موٹر سائیکل، چنگ چی رکشہ اور دو پسٹل برآمد کر لیے گئے ڈی پی او سید علی محسن نے پولیس لائن میں میڈیا کی موجودگی میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی چابیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا یہ گینگ طویل عرصے سے گجرات و مضافات میں چوری کی وارداتیں کر رہا تھا اور موٹر سائیکل چوری کے بعد ان کے انجن اور چیسیز نمبر تبدیل کر کے آزاد کشمیر کے علاقے میں فروخت کر دیتا تھا بہت جلد گینگ کے دیگر کارندے بھی حوالات کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔