اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,884FansLike
9,992FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پانامہ لیکس پر مشترکہ لائحہ عمل: اپوزیشن کا اکٹھ آج لاہور میں ہو گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاناما لیکس کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے کر نے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج پیر کو لاہور میں اعتزاز احسن کے گھر ہو گا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں اپنے اپنے ٹی او آرز پیش کریں گی، جن کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا ۔ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی ، پاکستان پیپلزپارٹی ، عوامی تحریک ، عوامی مسلم لیگ سمیت اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی دیگر جماعتوں کے مرکزی قائدین شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر تفصیلی مشاورت کے بعد اتفاق رائے کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی او آرز کے مطابق تحقیقات اور بینکوں سے قرضے معاف کرانے والوں کے بجائے سر دست پاناما لیکس میں وزیر اعظم اور انکے خاندان کے نام کے افراد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی نے 13نکاتی ٹی او آرز کی مرکزی مجلس شوری سے منظوری لی ہے جبکہ تحریک انصاف کے حامد خان ایڈووکیٹ نے بھی ٹی او آرز مرتب کر کے عمران خان سے ان کی منظوری لے لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ضابطہ کار بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔