اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کوے کا جہاز کی بزنس کلاس میں سنگاپور سے لندن تک سفر

سنگاپور سے لندن کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز میں مسافروں کے بعد بزنس کلاس کی خالی نشست پر ایک کوّا آ کر بیٹھ گیا جس کو عملے نے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ باہر نہیں نکلاانتظامیہ اب تک اس بات کو جاننے سے قاصر ہے کہ کوّا جہاز کے اندر داخل کیسے ہوا کیونکہ رن وے کے قریب حفاظتی انتظامات کے تحت کسی پرندے کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاز کے سٹاف نے کوّے کو اڑانے کی کوشش بھی کی مگر وہ ایک سیٹ سے ہٹا تو دوسری پر بیٹھ گیا۔انتظامیہ کے مطابق سنگاپور سے لندن ایئرپورٹ جانے والی پرواز ایس کیو 322 فلائٹ کاسفر14  گھنٹے میں طے ہوا، یہ واقعہ 7 جنوری بروز پیر کو پیش آیا۔ ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوے کو جب کیبن میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اُسے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں اڑا، بعد ازاں ہمیں وقت پر پرواز کرنا تھی اس لئے جہاز اڑا دیا۔ جہاز کی انتظامیہ نے کوّے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حکام کے حوالے کیا جسے بعد میں آزاد چھوڑ دیا گیا