اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,094FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سانحہ ساہیوال، ذیشان اورخلیل کےاہل خانہ اسلام آباد روانہ، صدر مملکت سے ملاقات

اسلام آباد : سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ کی آج اسلام آبادمیں صدرڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات متوقع ہے ، متاثرہ دونوں خاندانوں کے افراد کو ایوان صدربلایاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ لاہور سے اسلام آبادروانہ ہوگئے، ذیشان کےگھر سے ان کا بھائی احتشام اور والدہ جبکہ خلیل کےگھر سے ان کا بھائی جمیل اسلام آبادروانہ ہوا۔ذیشان اورخلیل کےاہل خانہ کی صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات متوقع ہے، متاثرہ دونوں خاندانوں کےافرادکوایوان صدربلایاگیاہے، تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے اہلکارذیشان کی فیملی کے ہمراہ روانہ ہوئے۔یاد رہے چند روز قبل سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کا کہنا تھا کہ مقتولین ذیشان اور خلیل کے دوستانہ تعلقات تھے، دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔