اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قانون کی بالادستی اوربدعنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے‘ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انصاف اورقانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون کی بالا دستی اوربد عنوانی کا خاتمہ ہمارامشن ہے، انصاف پرمبنی معاشرہ سماجی، معاشرتی، اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انصاف کی فراہمی، قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، قانون کی عملداری کویقینی بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انصاف پرمبنی معاشرے کے قیام کے لیے موثرپالیسی پرعمل پیرا ہیں، دین اسلام انصاف وامن کی اعلیٰ اقدارکے فروغ کا درس دیتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف کا حصول نہیں وہاں بگاڑپیدا ہوجاتا ہے، انصاف اورقانون کی بالا دستی کوہرصورت یقینی بنائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پولیس اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے چکی ہے،اصلاحات کے ذریعے ہی پولیس پرعوام کا اعتماد بحال ہوگا، کمیٹی جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے۔