اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ساہیوال واقعہ: ذیشان داعش کے عبد الرحمان گروپ کا سہولت کار تھا، اِن کیمرا بریفنگ

اہور: سانحہ ساہیوال پر لاہور میں ان کیمرا بریفنگ ہوئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے ارکان پنجاب اسمبلی کو واقعہ سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ یہ آپریشن ذوالفقار کا تسلسل ہے، ذیشان جاوید داعش کے عبد الرحمان گروپ کا سہولت کار تھا۔اسی گروپ نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر طاہر مسعود اور علی حیدر گیلانی کو بھی اغوا کیا۔انھوں نے بتایا کہ عبد الحفیظ نائب امیر، عثمان ہارون، کاشف چھوٹو، رضوان اکرم سمیت دیگر گروپ کا حصہ تھے، دہشت گرد گروپ غیر ملکی شہری اور سابق چیف جسٹس کے بھتیجے کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ اسی گروپ نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر طاہر مسعود اور علی حیدر گیلانی کو بھی اغوا کیا۔دوسری طرف حمزہ شہباز نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشیل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا ملزمان کو اسی جگہ سزائے موت دینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔خیال رہے کہ یہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں طویل عرصے بعد ان کیمرا اجلاس کا انعقاد تھا جس میں اراکین کو سانحہ ساہیوال پر بریفنگ دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی تھی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا تھا۔