اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرائےعالمگیر:تھانوں میں لاوارث موٹر سائیکل ضائع ہونے سے کیسے بچ سکتی ہیں ؟

سرائےعالمگیر(صغیر راٹھور) تھانہ سٹی سرائےعالمگیر اور تھانہ صدر کی حدود سے مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑی گئی کروڑں روپے مالیت کی وہ موٹر سائیکلیں جن کے کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی والی وارث نہیں، مالکان کاغذات نہ ہونے کے بنا پر یا پھر جیلوں میں ہونے کی وجہ سے یہ موٹر سائیکل یہاں کھڑی ہیں،یہ قیمتی موٹرسائیکلیں آج بھی اپنے مالک کی تلاش میں ہیں اگر ارباب اختیار تباہ ہوتی قیمتی موٹر سائیکلوں پر ضابطے کی کاروائی کرکےان کی نیلامی کروا دیں تو ناصرف یہ قیمتی موٹر سائیکل ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں بلکہ ان کی نیلامی سےحاصل ہونے والی رقم سے مقامی تھانوں کی ترین و آرائش بھی بہتر انداز میں کی جاسکتی ہے