اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بالائی علاقوں میں برف باری جاری، سڑکیں بند، سردی میں اضافہ

لاہور: لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ پنجاب کے کئی میدانی علاقوں میں دھند بھی چھائی رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے۔ تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ اگلے 2 روز تک برقراررہنے کا امکان ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے جاری شدید برفباری کے باعث مظفرآباد اسلام آباد روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ہوگئی، مری میں 3 فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، درجہ حرارت منفی 8 سے گرگیا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسکردو سمیت پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، آبشاروں کا پانی بھی جم گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے، شاہراہ قراقرم پرچھتر پلین کے مقام پر برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی لیپہ، سدھن گلی، لس ڈنہ، باغ اور راولاکوٹ سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے سلسلے نے لوگوں کی مشکلات بڑھادیں، شاہراہ نیلم شاردہ سے آگے اور وادی لیپہ کو جانے والی واحد شاہراہ ریشیاں کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ہو گئی۔