اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک لبیک نے دھرنے میں نفرت کو ہوا دی، عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا

اسلا م آباد: سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنانا مشکل کام ہے، تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کیا جا رہا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم کے فرمودات پڑھ کر سنائے اور کہا قائداعظم نے فرمایا مسلمانوں کو خبردار کرتا ہوں غصے پر قابو رکھیں، ردعمل عقلی دلیل کے تابع ہونا چاہیئے، قائداعظم نے فرمایا ردعمل سے ریاست کو خطرات میں نہیں ڈالنا چاہیئے، لاقانونیت ملک کی بنیادیں ہلا دے گی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی جماعت بنانے یا رکن بننے کا حق ہے، ہر شخص یا جماعت کو پر امن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، احتجاج کے دوران سڑکیں بند اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف لازمی کارروائی ہونی چاہئے، الیکشن کمیشن متعلقہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی سیاسی جماعت کیخلاف کارروائی کرے، فیصلہ قانون کے تحت الیکشن کمیشن کی کارروائی رسمی نہیں ہونی چاہیے، ہر سیاسی جماعت اپنے ذرائع آمدن سے متعلق جواب دہ ہے۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ریاست کا رویہ غیر جانبدار اور شفاف ہونا چاہیے، قانون کا اطلاق حکومت اور حکومتی اداروں پر یکساں طور پر ہوتا ہے، سانحہ 12 مئی کے ذمہ دار حکومتی عہدیداروں کو سزا نہ ملنے سے غلط روایت پڑی، سانحہ 12 مئی، ریاست کی ناکامی نے دیگر لوگوں کو اپنے مقصد کیلئے تشدد کی راہ دکھائی۔یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 22 نومبر کو فیض آباد دھرنے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔