اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

سنچورین: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 اوورز میں ایک وکٹ پر 24 رنز بنا لیے ہیں۔فخر زمان اور بابر اعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 24 رنز جوڑے، بابر اعظم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقی کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اس میچ کے لیے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ  قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان شنواری اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سیریز کے پہلے میچز میں ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا تاہم  جیت کے قریب پہنچ کر فتح نہ سمیٹ سکے اب آخری میچ جیت کر دورے کااختتام اچھے انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔