اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو اور سندھ کی جعلی ااکاؤنٹس کیس کےفیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

بلاول بھٹو کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست میں جے آئی ٹی کی تشکیل میں حساس اداروں کے نمائندوں کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نظرثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے صوابدیدی اختیار پر بھی سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ عدالت نے نے 7 جنوری کو جے آئی ٹی کی رپورٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا، تاہم تحریری فیصلے میں نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا کوئی ذکر نہیں۔اس درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی انکوائری کا تمام ریکارڈ نیب کراچی کے حوالے کیا جائے اور کیس کی مزید تحقیقات کراچی میں ہی کی جائے اور اگر کوئی نیب ریفرنس تیار ہوتا ہے تو وہ کراچی میں دائر کیا جائے۔سندھ حکومت نے نظرثانی درخواست میں کہا کہ عدالتی حکم نامہ چند حقائق کے برعکس ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے اس بارے میں کبھی پوچھا نہیں گیا جبکہ جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ کا موقف نہیں سنا۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی اس اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ 7 جنوری کے حکم نامے کے پیرا 29 سے 35 اور 37 پر نظرثانی کی جائے۔