اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,293FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اشرف وڑائچ نے کامیابی کا جعلی نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز الرٹ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری اشرف وڑائچ نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی کا جعلی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی پی97 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ اور چوہدری اشرف کے درمیا ن مقابلہ ہواتھا ۔ ناصر چیمہ نے یہ الیکشن جیت لیا تھا لیکن چوہدری اشرف کی درخواست پر ری اکاؤنٹنگ کرائی گئی لیکن رواں ماہ ابھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ری اکاؤنٹنگ کے بعد کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔چوہدری اشرف نےجعلی نوٹیفکیشن کی کاپی تیار کرکے اپنی فیس بک پر جون کے مہینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن لگا دیا ہے اور فیس بک پر مبارکبادیں وصول کررہے ہیں اس حوالے سے جب الیکشن کمیشن کے حکام سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے میڈیا کو بتا یا کہ جو بھی نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردیا جاتا ہے ۔اگر ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن نہیں ہے تویہ جعلی ہے جس پر ان کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے ۔