اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت ہٹاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک )حکومتی ٹیم کی جانب سے ٹی او آرزمیں عدم دلچسپی کے باعث پانامہ لیکس کامعاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف کی رخصتی کیلیے حکومت ہٹاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور عید کے بعدحکومت کے خلاف اپوزیشن نے عملی طور پر سڑکوں پر آنے اور اسلام آباد اور اہم مقامات پرطویل المدت دھرنے دینے پر مشاورت مکمل کرلی ہے ،اس مرتبہ دھرنے وزیر اعظم کی رخصتی تک جاری رکھے جائیں گے۔اپوزیشن کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پروزیراعظم کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے مشاورت میں طے کیا ہے کہ عیدکے بعداپوزیشن کا ایجنڈا صرف وزیراعظم سے استعفیٰ کامطالبہ ہوگا،اس کیلیے مشترکہ اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے تحریک چلائی جائے گی۔