اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,396FansLike
9,993FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان نے بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے عناصر کو پاکستان سے جوڑنے کے الزام مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملہ سخت تشویش کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ وادی میں تشدد کی سخت کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نےکہا کہ ہم بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ کے حلقوں کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے اس حملے کے عناصر کو ریاست پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیںدوسری جانب دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو یرغمال بنا لیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی دونوں ممالک کے تعلقات ٹھیک نہیں ہے اور ابھی بھارت میں انتخابات کا سیزن ہے اور انہیں پاکستان کو برا بھلا کہنے کا ایک اور موقع مل گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر جا کر اس حملے کی مذمت کروائے گا، لہٰذا پاکستان کو سنجیدگی سے اس معاملے کو لینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے آپریشن کیے گئے ہیں جس میں وہ اپنے شہریوں کو مارنے میں گریز نہیں کرتے، لہٰذا پاکستان کو انتہائی احتیاط سے کام کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات میں کچھ وقت رہ گیا ہے تو یہ ممکن ہے کہ وہ اس طرح کی گندی چالیں چلیں تاکہ پاکستان پر الزام لگایا جاسکے۔ادھر دفاعی امور کے تجزیہ کار حسن عسکری کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ یہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا حسب معمول طریقہ کار ہے کہ پاکستان پر الزام لگایا جائے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری کا دعویٰ کشمیری تنظیم نے ہی کیا۔حسن عسکری کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ناکامی اور غلط پالیسیوں کو پاکستان پر الزام لگانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اس حملے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا ہے، لہٰذا پاکستان کو سفارتی و عسکری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس حملے کو قومیت کو فروغ دینے اور ہندو انتہا پسندوں کے ذریعے استعمال کرے گا اور اسی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔