اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ارشاد رانجھانی قتل کیس:انویسٹی گیشن آفیسرکی عدم حاضری پرسماعت 6 مارچ تک ملتوی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس حکام ملزم کے خلاف صحیح تفتیش نہیں کررہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہےملزم کوبچالیا جائے گا، پولیس سے رپورٹ طلب کی جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس حکام ملزم کے خلاف صحیح تفتیش نہیں کررہے، ایف آئی آرمیں دہشت گردی دفعات غلط لگائی گئیں۔ملزم رحیم شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دفعات کوچیلنج کیا ہے وہ درخواست پریکجا کر کے سنی جائے، عدالت نے وکیل کی تمام درخواستیں یکجا کرکے سننے کی استدعا منظورکرلی۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے انویسٹی گیشن آفیسرکی عدم حاضری پر ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ 24 فروری کو انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس کے ملزمان کے ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کردی تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین رحیم شاہ نے سندھی قوم پرست پارٹی کے مقامی رہنما ارشاد رانجھانی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔