اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارتی الزامات انتخابی ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں

شہباز شریف پاکستان میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں آخر کار فریقین کو صلح کرنا پڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات مودی کے انتخابی ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ کل پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے 1965 کی جنگ کی یاد تازہ کر دی۔ ہماری مسلح افواج عوام کے تحسین کے حقدار ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔