سرائے عالمگیر: سینٹ فرانسس سکول نیوز کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم ِ انعامات۔۔۔

سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھورسے)آج سینٹ فرانسس اسکول نیو کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر آف سینٹ فرانسس سکولز اینڈ کالجز سید ثقلین حیدر رضوی ، ڈائریکٹر آف سینٹ فرانسس کالج محترم احسن رضا صاحب ، پرنسپل سینٹ فرانسس اسکول سٹی کیمپس انور ہدایت صاحب ، کے علاوہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے مہر محمّد عتیق اور ڈاکٹر محمّد اسد صاحب بطور مہمان خصوصی تشریف لاے، پروگرام کا انعقاد تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ بچوں نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کرکے پاک فوج اور ملک سے یکجہتی کا اظہار کیا اس کے بعد نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کر کی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ،جبکہ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دینے والے ٹیچرز کوبھی شیلڈ اور نقد انعامات دیے گئےیاد رہے کہ افاق کمپٹیشن میں نیشنل لیول پردوسری پوزیشن اسی سکول کے سٹوڈنٹ راجہ سعد جبکہ دوسری تیسری پوزیشن عبدالہادی نے حاصل کرکے ناصرف سکول بلکہ تحصیل سرائےعالمگیر کا نام روشن کیا ہے تقریب میں شریک معززین نے سینٹ فرانسس سکول اینڈ کالجز کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا ہے۔