اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سجنے والا صنعتی میلہ اختتام پذیر ۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکر سے)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سجنے والا صنعتی میلہ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ نمائش کے آخری روز بھی سینکڑوں مرد و خواتین سمیت فیملیز ظہور الٰہی اسٹیڈیم پہنچیں اور نمائش سے لطف اندوز ہوتی رہیں جبکہ نمائش کے آخری روز لاہور چیمبر آف کامرس، پفما، مرکزی انجمن تاجران ،ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن سمیت ڈسٹرکٹ سیشن جج عظمیٰ اختر چغتائی نے نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف سٹالز کا وزٹ اور خریداری بھی کی نمائش میں سٹالز لگانے والے سٹالرز نے بہترین انتظامات کو خوب سراہا۔نمائش کمیٹی کے چیئرمین حاجی عرفان یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال چار مارکیز اور تین سو سٹالز لگائیں گے۔سات روزہ صنعتی نمائش کے دوران مجموعی طور پر تین لاکھ سے زائد افراد نے وزٹ کیا جو اس صنعتی میلہ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔