اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تعلقات کی بحالی کے لیے ڈو مور کا مطالبہ

پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی اور امن کی پالیسی کو بھارتی حکومت نے پاکستان کی کمزوری سمجھتے ہوئے تعلقات کی بحالی کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔مستند ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان سے 20 مفرور افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے جن میں زیادہ تعداد خالصتان تحریک سے جڑے سکھ رہنماؤں کی ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کو 20 مفرور افراد کی ایک فہرست دی گئی ہے جس میں خالصتان تحریک سے جڑے اہم رہنما شامل ہیں۔بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی لسٹ میں ببر خالصہ کے رہنما ودھاوا سنگھ، خالصتان زندہ باد تحریک کے رہنما سردار رنجیت سنگھ، خالصتان کمانڈو فورس کے رہنما سردارپرم جیت سنگھ پنجوار اور انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے رہنما لکھبیر سنگھ اور ہیپی سنگھ کے نام شامل ہیں۔بھارت یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ پاکستان خالصتان تحریک کے سرپرستی کررہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کی فہرست پاکستان کودی گئی ہے ان میں سے کوئی بھی سکھ رہنما پاکستان میں موجود نہیں ہے۔