اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواتین کو نظر انداز کرنے پرپی ٹی آئی رہنما ملائیکہ رضا نے احتجاجاً پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں خواتین کو نظر انداز کرنے پر پارٹی رہنما ملائیکہ رضا نے احتجاجاً پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما ملائیکہ رضا نے پارٹی کے ساتھ 7 سالہ رفاقت ختم کردی ہےاور اپنا استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو ارسال کر دیا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تمام پلیٹ فارمز پر خواتین نظر انداز ہورہی ہیں جبکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں کے درمیان فاصلے پیدا ہوچکے ہیں اس لیے پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتی اور کسی بھی برے وقت سے پہلے ہی اپنے راستے الگ کررہی ہوں۔