اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,293FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کرائسٹ چرچ میں دو دہشتگرد حملے، 49 ہلاکتیں، اب تک کی صورتحال

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دو دہشتگرد حملوں میں 49 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کے پاس پانچ بندوقیں تھیں اور ان کے پاس اس کا لائسنس بھی تھا۔28 سالہ حملہ آور برینٹن کو ہفتہ کو عدالت میں ہیش کیا گیا جہاں ان پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے۔ برینڈن کے علاوہ حکام کی تحویل میں دو اور لوگ بھی موجود ہیں۔

حملے کے ایک دن بعد کرائسٹ چرچ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’اسلحہ سے متعلق ہمارا قانون تبدیل کیا جائے گا۔‘انھوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سے کسی کا بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگردوں کے حملےمیں پانچ پاکستانی لاپتہ ہیں جبکہ چار زخمی ہو ئے ہیں جن کا علاج ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا مقامی حکام کی مدد سے لاپتہ افراد کی شناخت کی تصدیق کرنےکی کوشش کر رہےہیں۔ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ایک پاکستانی شہری کی شناخت امین ناصر کے نام ہو گئ ہے۔

نیوزی لینڈ میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا، مساجد کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔ پولیس کمشنر کے مطابق خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ پولیس نے ابھی تک جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ بنگلہ دیش، بھارت اور انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ ان کے شہری بھی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں آج سوگ منایا جا رہا ہے اور شہید ہونے والوں کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے

یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بڑی دہشت گردی، 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ مسلح شخص نماز جمعہ کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے کئی بار گن ری لوڈ کی اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کرتا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اس دوران ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا اور انٹرنیٹ پر براہ راست دکھاتا رہا۔