اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری افتخار احمد آف گمٹھی کے پاکستان میں قتل کے خلاف بارسلونا میں احتجاج

بارسلونا (جمشید اقبال )بارسلونا سپین کےممتاز بزنس مین چوہدری افتخار احمد آف گمٹھی کے گزشتہ دنوں پاکستان میں قتل کے خلاف بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پاکستان سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر چوہدری افتخار کے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کو سرعام پھانسی دینے کے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری نوید وڑائچ نے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں مگر ان کی فیمیلیز عدم تحفظ کا شکار ہیں ممتاز بزنس میں چوہدری افتخار احمد آف گمٹھی کے قتل اور تاحال قاتلوں کے گرفتار نہ ہونے اوورسیز پاکستانیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے انہوں نے حکومت پاکستان حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے بعد ازاں چوہدری نوید وڑائچ کی قیادت میں کمیونٹی ممبران کے ایک وفد نے بارسلونا قونصلیٹ میں قونصل جنرل علی عمران چوہدری سے ملاقات کی اور چوہدری افتخار احمد آف گمٹھی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا چوہدری علی عمران نے کمیونٹی ممبران کے احتجاج کو حکومت پاکستان تک پہنچانے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مرحوم چوہدری افتخار احمد آف گمٹھی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی