اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شب ِمعراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ستائیس رجب کو امت مسلمہ شب ِ معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔شب ِ معراج پر نبی آخر زماں حضرت محمدﷺ عرش ِ معلی پر تشریف لے گئے ستائیس رجب کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماں ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی۔ اللہ تعالی نے آپﷺ کو 7 آسمانوں کی سیر کرائی اور امت کیلئے آپﷺ کو 5 نمازوں کا تحفہ دیا۔اس مقدس رات کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد میں چراغاں، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محافل ذکر مصطفٰیﷺ کے ساتھ ساتھ علماء کرام معجزہ معراج کے واقعات اور فضائل بھی بیان کریں گے اور ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔شب معراج پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔جب کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مساجد اور محفلوں کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ شب معراج پر امت مسلمہ رات کو شب بیداری کرتی ہے ا ور دن کو روزہ کا اہتمام بھی کیا جا تا ہے تا کہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ فیوض و برکات سمیٹی جا سکیں۔

ملک بھر میں شب ِ معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے…F

ملک بھر میں شب ِ معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔۔۔گھروں اور مسجدوں میں محافل کا انعقاد#newsalert #Shabemiraj #27Rajab

Gepostet von News Alert am Mittwoch, 3. April 2019