اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پٹرول اور گیس کے بعد اب ادویات کی باری

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعداب دوا سازکمپنیوں نےبھی ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا، جان لیواامراض کی ادویات 399 روپےتک مہنگی ہوگئیں۔امراض قلب کی میڈیسن ٹری فورج کی قیمت 186 روپے سے بڑھا کر 485 روپے کر دی گئی ہے ۔ شوگر کو کنٹرول کرنے والی دوا پہلے 272 روپے کی تھی اب 460 روپے میں مل رہی ہے ۔ گلےکے امراض کی دوا اریتھروسن کی قیمت 548 سے 921 روپے ہوگئی ۔ بلڈپریشر کنٹرول کرنے والی کون کور دوا کی قیمت 162 سےبڑھا کر 235 روپے وصول کی جا رہی ہے ۔سردرد کیلئے دوا ڈسپرین کی قیمت میں 27 روپے فی پیکٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کے حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھاجس کے بعدپٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مٹی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا