اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغانستان میں امن واستحکا م خطے کے بہترین مفاد میں ہے

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ کو دوحہ مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کوسراہتے ہوئے کہا کہ افغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزوہے، پاکستان، دیرپا تعمیروترقی کے ایجنڈے پرگامزن ہے، افغانستان میں امن واستحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے جب کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھے گا۔