رافیل ندال نے مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا

اسپین سے تعلق رکھنے والے ٹینس سٹار رافیل ندال نے حریف پیلا کو ہرا کر ریکارڈ بارہواں مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا، عالمی نمبر ایک جوکووچ کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا شکار ہو گئے تھے۔مونٹی کارلو کے فائنل میں نمبر ٹو رافیل نڈال اور ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا مد مقابل ہوئے، غیر معروف کھلاڑی نے سپینش سٹار کو ٹف ٹائم دیا۔ عالمی نمبر دو رافیل نڈال لمبے بریک پوائنٹ پر فتح حاصل کر کے ریکارڈ بارہویں بار چیمپئن بن گئے۔اس سے پہلے کلے کورٹ کے ماسٹر نواک جوکووچ کو غیر معروف روسی کھلاڑی ڈینائل میڈیویڈف سے اپ سیٹ شکست توجہ کا مرکز بنی تھی۔ نمبر ون کھلاڑی جوکووچ کی ہار سے پرستار بھی دل ہار گئے۔