بائیس کروڑعوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، پی پی پی رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ

کراچی (عادیہ ناز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقارمہدی کی حکومت پر ایک بار پھر کڑی تنقید،کہتے ہیں پی ٹی آئی نئی پیکنگ میں پرانا مال فروخت کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ وقارمہدی،ضلع شرقی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری لالاعبدالرحیم اورسیکرٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے یوتھیوں،تبدیلی اور انصاف کے دعوے داروں کا تو جنازہ نکال دیا مگر ملک و قوم کے ساتھ  انہیں کھیلنے نہیں دینگے۔عمران نیازی نے جو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا بلوچستان میں افتتاح کیا ہے دراصل وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت 2010 میں اس وقت کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شروع کیا تھا جس کی بنیاد پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈالی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر گمراہ کن کام کررہی ہیں یا توعمران نیازی کو اس کے اپنے وزرا کو بیوقوف بنا رہے ہیں یا پھر وہ ملک وعوام کی فکر سوچ سے بالاتر ہوکر بس کرسی سے چمٹے رہنے کے خواہش مند ہیں۔ پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ 22کروڑ عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، عمران نیازی کی حکومت کے بعد پاکستان کی سیاست میں باتیں اور کام کرنے والوں میں فرق واضح ہوگیا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنے سے نہ تو ملک کا بھلا ہوسکتا ہے اور نہ ہی عوام کا