اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دہشت گردی کی فہرست سےباہر نکلنے کیلئے سوڈانی ٹیم امریکا جائے گی

سوڈان کی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے اخراج کے لیے ایک ٹیم کو امریکا بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم امریکی حکام سے مذاکرات میں اس فہرست سے سوڈان کے اخراج پر بات کرے گی۔ واضح رہے کہ جنرل برہان عمرالبشیر کی برطرفی کے بعد بننے والی ملٹری کونسل کے سربراہ ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکا نے اکتوبر 2017 میں سوڈان پر 20 سال سے عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا تھا، تاہم اب بھی سوڈان ایران، شام اور شمالی کوریا کے ساتھ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔