اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الخدمت فاؤنڈیشن کا چیرٹی ڈنر ، سوا دو کروڑ کے اعلانات

گجرات ( اعجاز شاکر ) الخدمت فاؤنڈیشن کا چیرٹی ڈنر پاکستان کے نامور مزاحیہ شاعر انور مسعود نے اپنی شاعری سے محفل کو کشت زعفران بنا دیا مخیر شخصیات کی جانب سے سینکڑوں یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داریاں اٹھانے کا اعلانوی اوآرفن کئیر پروگرام کے تحت چیرٹی ڈنر کا اہتمام مقامی میرج ہال میں کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور مزاحیہ شاعر انور مسعود نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے منفرد انداز بیان اور طنز و مزاح سے بھرپور شاعری سے حاضرین محفل کو محظوظ کرتے رہےمرکزی صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں عبدالشکور نے فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے فلاحی کاموں بارے خصوصی گفتگو کی ،چیرٹی ڈنر میں اندرون و بیرون ممالک سے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے 1کروڑ 24لاکھ 79000ہزار روپے کے عطیات کا اعلان کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی جانب آرفن کئیر پروگرام کے حوالے سے شاندار چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، مخیر حضرات نے عطیات کی بارش کر دی اوریتیم بچوں کی کفالت کے لیے1کروڑ 24لاکھ 79000ہزار روپے کے اعلانات کیے ، مقامی میرج ہال میں منعقدہ چیرٹی ڈنر کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے نامور مزاحیہ شاعر انور مسعود تھے جنہوں نے اپنی شاعری سے حاضرین محفل کےچہروں پر مسکراہٹیں بکھیریںاور اپنے اچھوتے انداز سے لوگوں کو محظوظ کرتے رہے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر میاں عبدالشکور، صوبائی صدر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم، صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن رضوان احمدسمیت سید ضیاء اللہ شاہ، میاں شبیر احمد خاور نے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا تقریب میں شریک خواتین اور بچوں نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیا