سرگودھا: WEFAجرمنی کے کارکنان کا خبیب فائونڈیشن سنٹر کا دورہ۔

سرگودھا(آصف جوئیہ سے) جرمنی سے آئے ہوئے wefa کے کارکنان کا خبیب فائونڈیشن سرگودھا سینٹر کا دورہ۔خبیب فائونڈیشن ترکی اور پاکستان کے مابین بنایا گیا ادارہ ہے جس میں یتیم بچیوں کو تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے اس سینٹر میں 170 تقریباً یتیم بچیاں ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں۔جرمنی سے آئے wefa کے وفد کی خبیب فائونڈیشن آمد۔وفد نے اسکول کالج اور ہاسٹل کا دورہ کیا۔اور سہولیات دیکھ کر کافی متاثر ہوئے۔وفد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ wefa مستقبل میں بھی فائونڈیشن کے ساتھ تعاون کرتا رہےگا۔اس موقع پر چھوٹی بچیوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے اور خوب داد سمیٹی۔آخر میں وفد کے کارکنان نے بچیوں میں انعامات تقسیم کیے اور حوصلہ افزائی کی۔