ڈپٹی مئیرکراچی سید ارشد حسن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئرکراچی سیدارشد حسن نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری جمعرات کی سہ پہربارہ دری گلشن جناح (سابقہ پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوئی۔ جس میں میئر کراچی وسیم اختر نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کنوینرایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سمیت ایم کیو ایم کی قیادت شریک ہوئی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ سید ارشد حسن کی بطور ڈپٹی میئرکامیابی کراچی کے عوام کی طرف سے موجودہ بلدیاتی قیادت پراعتماد کا ایک اور ثبوت ہے۔ ڈپٹی مئیرسیدارشد حسن نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اشتراک اور تعاون سے ایسی حکمت عملی بنائی جائے گی جس سے شہر کے مسائل تیزی سے حل ہوں۔