اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پھالیہ: مقامی ایم پی اے نے مخالفین پر زمین تنگ کردی،غریب خاندان نقل مکانی پر مجبور۔۔۔

پھالیہ(مرزا قیصر فاروق سے) ووٹ نہ دینے کی پاداش میں بااثر ایم پی اے نے مخالفین کے لیے زمین تنگ کر دی مختلف تھانوں میں جھوٹےمقدمات درج اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی موجودگی میں فائرنگ، پولیس مقابلہ میں مارے جانے کے خوف سے غریب خاندان نقل مکانی پر مجبور، اعلی حکام سے انصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی موضع گھوگھانوالی کے رہائشیوں امجد تنویر تارڑ، خالد تنویر تارڑ، وائس چئیرمین یونین کونسل سیدا شریف عرفان احمداور قیصر مرڑنے درجنوں افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگی ایم پی اے ساجد احمدخان بھٹی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے ایماء پر ہمارے خاندان پر زمین تنگ کر دی گئی ہے ہمارے خلاف من گھڑت جھوٹے مقدمات درج کروا کر ہماری زمینوں پر قبضے کئیے جارہے ہیں ہمارے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے تھانہ قادرآباد کے ایس ایچ او سجاد ساہی ایم پی اے کے احکامات پر ہمیں پولیس مقابلہ میں مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے تھانہ قادرآباد غریبوں کو انصاف دینے کی بجائے بھٹیوں کا عقوبت خانہ بن چکا ہے بااثر ایم پی اے اپنے مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں ڈی پی او اور ڈی سی او لیول کے افسران بھی اپنی نوکریاں بچانے کے لیے ہماری داد رسی کرنے سے قاصر ہیں ہماری زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ہم اپنی جان بچانے کے لیے گاوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ایم پی اے کے ساتھی ہمارے ملکیتی دارہ پر ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قبضہ کر چکے ہیں اور گھروں کو بھی مسمار کر چکے ہیں اگر ہمارے ساتھ کوئی بھی سانحہ رونما ہوا تو اسکی تمام تر زمہ داری ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوا لدین مہتاب اظہر، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ناصر سیال، ڈی ایس پی پھالیہ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ، ایس ایچ او تھانہ قادرآباد سجاد انور ساہی اور بھٹی برادران ہوں گے. ضلعی اور تحصیل کی انتظامی مشینری مجھے انصاف فراہم کرنے کی بجائے دھمکیاں دے رہی ہے کہ تم محمد خان بھٹی کو نہیں جانتے وہ بہت بڑی بلا ہے تمھارے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے اسلیے ایم پی اے کے ڈیرہ پر جا کر معافی مانگ لو وگرنہ سارےخاندان کے خلاف پر چے درج ہوں گے انھون نے کہا کہ ہماری بھٹی برادران سے کوئی دشمنی نہ ہے صرف حالیہ الیکشن 2018 میں ہم نےساجد احمد خان بھٹی کے مقابلے میں اپنے متفقہ ووٹ شاہد نسیم مٹو کو دئیے تھے جس کی وجہ سے ہمارے ساتھ انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ہماری وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، چیف جسٹس پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل ہے کہ ہمیں مقامی ایم پی اے اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی غندہ گردی سے تحفظ فراہم کیا جائے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان کے سیکرٹری فاروق بھون نے رابطہ پر موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہ ہے…