اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,137FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جان کی بازی ہار گیا

  بھارتی جیل میں ایک اورپاکستانی ماہی گیرزندگی کی بازی ہارگیا۔ ترجمان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ محمدسہیل ولد عبدالرشیدنامی مچھیرا اپنی لانچ پر02 اکتوبر 2016 کو مچھلی کے شکار کے لیے گہرے سمندر میں گیا۔ جہاں اسے بھارتی فورسیزنے گرفتارکرلیا۔ بھارتی جیل میں جاں بحق ہونے والاماہی گیرمحمدی کالونی کراچی کا رہنے والا تھا، ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی جیل میں جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی لاش تین سے چار روزبعد وطن پہنچ جائے گی۔ ترجمان کے مطابق تاحال بھارتی جیلوں میں 108پاکستانی ماہی گیر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔