اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلوچستان آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

کوئٹہ (عباس ممتاز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کیا وجہ ہے کہ ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے عوام پانی کے ایک ایک گھونٹ کو ترس رہے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں گیس نہیں ہے۔ کیا وجہ ہے کہ آج بھی بلوچستان بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظلم سہنے والا سب سے بڑا ظالم ہے۔ ووٹ مانگنے اور الیکشن جیتنے کے لیے پارٹی نہیں بنائی۔ کراچی میں الیکشن جیتنے کی دوڑ میں قبرستان نوجوانوں کی لاشوں سے بھر گئے۔ اگر الیکشن جیتنا کامیابی ہوتی تو ایم کیو ایم کے رہنما گٹر کی لائنوں کے اختیار کا رونا نہ رو رہے ہوتے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ریاست کو ناراض بلوچوں کو معاف کرنا چاہیے اور یہ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہیے۔ ریاست سے ہاتھ جوڑ کے التجا کرتا ہوں کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آٹھ ماہ میں ایسی تبدیلی آئی ہے کہ عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ غربت نہیں غریب ختم ہورہا ہے۔ ہم اس میں انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہم سے 200 سال آگے ہے۔ مصطفیٰ کمال نے ہزارہ کمیونٹی کے متاثرین سے ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔