اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ننکانہ کی کھلی کچہری

ننکانہ صاحب ( عثمان سندرانہ )وزیر اعلی پنجاب عثمان بزداراور آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد اور ڈی پی او ننکانہ محمد نویدنے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین منڈی واربرٹن میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں عوام سے مسائل سنے گئے اورموقع پر متعلقہ محکموں کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اس میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوگاتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین منڈی واربرٹن میں کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر فہد ممتاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد نجیب،چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ جمیل احمد نارگ، ضلع بھر کے افسران، محکمہ پولیس کے افسران و ملازمان، میڈیا نمائندگان کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنرننکانہ راجہ منصور احمد نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہر یوں کے انعقاد کا مقصد ہے کہ شہری عوام کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جاسکے اور ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے ۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ محمد نوید نے کہا کہ جہاں سائلین کے مسائل حل کیے جارہے ہیں وہاں حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے کا موقع مل رہا ہے عوام کی خدمت کرنا، ان کے مسائل کا حل اور عوام کے جان ومال کا تحفظ محکمہ پولیس کے ذمہ داری ہے ۔ جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد اور ڈی پی او ننکانہ محمد نوید نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر ان مسائل کے حل کے لیے متعقلہ محکمہ کے افسران کو احکامات جاری کیے ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے منڈی واربرٹن ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 29اپریل بروز سوموار کو ہفتہ صفائی کا آغاز ہو رہا ہے جس کے تحت گلیوں ،محلوں ، بازاروں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی کی جائے گی ۔ تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ تھانہ جات میں ہر عام خاص کے لیے قانون یکساں ہے ۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو فری کرائم زون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او ننکانہ محمد نوید نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو بروئے کار لائے جائیں گے ۔ اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تھانہ میں آ ئے ہوئے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارافرض ہے ۔