اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکہ کاچین سےدرآمدمصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے چین سے 200 ارب ڈالر کی درآمدی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کریں گے۔امریکی صدر نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چین سے آنے والے اربوں ڈالر کے مزید تجارتی سامان پر بھی اضافی ٹیکس عائد کئے جائیں گے۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتیں تجارتی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ وال سٹریٹ جنرل کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد چین رواں ہفتے واشنگٹن میں طے شدہ تجارتی مذاکرات منسوخ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ جبکہ اس اعلان سے اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں میں بھی اُتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔امریکہ کے تجارتی ترجمان ‘رابرٹ لائٹزر ‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ چین کی جانب سے تجارتی معاملات پر اس کی وعدہ خلافیوں کے باعث کیا ہے۔وائٹ ہاوس اور امریکی تجارتی حکام کی جانب سے تاحال واضح نہیں کیا گیا کہ چین رواں ہفتے تجارتی مذاکرات میں شرکت کرے گا یہ نہیں۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے بھی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔