اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حرم شریف میں زم زم کیلئے 10 ہزار نئے واٹر کولر فراہم کر دیے گئے

نیوز الرٹ مکہ مکرمہ( خالد چیمہ سے) رمضان المبارک میں زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر اب زم زم کے لئے دس ہزار نئے کولر فراہم کیے گئے ہیں ۔ حرم شریف میں زمزم کے پانی کے 10 ہزار نئے واٹر کولر فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح روزانہ استعمال میں آنے والے واٹر کولروں کی مجموعی تعداد 25 ہزار ہو گئی ہے۔ حرم مکی میں ز م زم کے لیے ماربل کی بنی 650 ٹنکیاں اور 216 اسٹیل کے ٹینک بھی کام کر رہے ہیں۔خدمات سے متعلق امور کے سربراہ محمد الجابری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اپنی انتہائی کوششیں صرف کر رہی ہے تا کہ مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کو تمام تر سہولیات بآسانی میسر ہوں اور وہ اپنی عبادات اور مناسک پوری سہولت کے ساتھ انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت مملکت کی قیادت کی جانب سے حرمین شریفین اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر بھرپور توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔دوسری جانب سقیا زمزم پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مشاری المسعودی نے باور کرایا ہے کہ نئے واٹر کولروں کو مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ نئے واٹر کولر اعلی کوالٹی کے حامل ہیں، پانی کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور موسمی حالات ان پر اثرا انداز نہیں ہوتے ہیں۔