اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الاونسز کیس، سپریم کورٹ کا ٹریفک وارڈنز پر اظہارِ برہمی

نیوز الرٹ اسلام آباد(شہزاد علی سے)ٹریفک وارڈنزالاونسز کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔دوران سماعت قائمقام چیف جسٹس گلزار احمدعدالت میں پیشی پر ٹریفک وارڈنز پر برہم ہوگئے۔جسٹس گلزار احمد نے ٹریفک وارڈنز سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کون لوگ ہے آپ؟اور یہاں کیا کر رہے ہیں؟ جس پر ٹریفک وارڈنز نے جواب دیاکہ ہمارا سروس الاونس کا کیس ہے۔جس کے جواب میں جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ آپ لوگ جاکر ڈیوٹی کریں، ڈیوٹی چھوڑ کر یہاں کیو ں آ گئےہیں؟کوئی خیال ہے آپکو؟سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیااور کہاکہ آئی جی پنجاب وارڈنز کو تنخواہوں کی ادائیگی پر عدالت کو آکرجواب دیں۔واڈنز کو تنخواہوں کی ادائیگی پر موقف یکساں نہیں ہے۔اس کے علاوہ عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت سے بھی شق وار جواب طلب کرلیا گیا۔ٹریفک وارڈنز کے الاونسز منجمد نہیں ہوگے۔وکیل پنجاب حکومت نےُعدالت کو بتایا کہ الاونسز سے خزانے پر اضافی بوجھ پڑے گا۔جس پر جسٹس گلزار نے کہا یہ بات آپ چھ مرتبہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں۔پنجاب حکومت کسطرح سے کیس کو ہینڈل کر رہی ہے؟کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گی۔