اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا کی طرف سےکوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائی گئیں

قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا کی طرف سےکوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائی گئیں، امریکی سفارتحانے نے پریس ریلیز بھی جاری کی ہے، امریکا نےغیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی پکڑے جن کو وہ واپس بھیجنا چاہتا ہے اور اس سلسے میں 70 سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاجارہا ہے جو کل پاکستانی خصوصی پرواز سے آرہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ان 70 پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے لیکن ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کے تین افسران پر کچھ وجوہات کی بناء پر وزٹ ویزا کی پابندی لگائی گئی ہے، ان افسران میں جوائنٹ سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ شامل ہیں، یہ پابندی پاکستان پر نہیں لگی، اس کی وضاحت دونوں طرف سے کردی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جتنا ویزا امریکا دے گا، اتنا ہی پاکستان دے گا، اگر امریکا 5 سال کا ویزا دے گا تو پاکستان بھی 5 سال کا ویزا دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ساؤتھ ایشیاء کی اسٹریٹجک پالیسی میں تبدیلی آئی ہے، امریکی حکومت سمجھتی ہے کہ افغان حکومت کو مذاکرت کی میز پر ہونا چاہیے، طالبان امریکا سے براہ راست مذاکرت کرنا چاہتے ہیں۔