اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل، اگلے 72گھنٹے اہم

کراچی کی ساحلی پٹی پرجاری کیکڑاون پروجیکٹ میں 4 ماہ بعد کراچی سے 280 کلومیٹردورزیرسمندر تیل و گیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، کیکڑا ون بلاک میں 5ہزار 470 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ای این آئی کمپنی پرمشتمل جوائنٹ وینچر نے تیل وگیس کی حقیقی مقدار کے تعین کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔ٹیسٹنگ کا عمل 48 سے72 گھنٹےمیں مکمل کرلیاجائےگا جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتےمیں تیارکی جائےگی۔

ابتدائی اندازے کے مطابق کیکڑا ون بلاک میں 9 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہوسکتی ہے۔ اگر ذخائر کی مالیت 10ارب ڈالر ہوئی تو گیس وتیل کو نکالنے کیلئے سمندرمیں انفراسٹرکچر بچھایا جائے گا جبکہ پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل 6ارب ڈالر سالانہ کم ہونے کی بھی امید ہے۔

یاد رہے پاکستان میں تیل نکالنے والی امریکی کمپنی ایگزون موبل تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ برس ہونے والے اس سروے کے بعد پاکستان مں واپس آئی ہے۔