اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انٹربینک: ڈالر کی پرواز میں کمی،25 پیسے سستا

آج کے روزانٹربینک میں کاروبارکے آغازمیں ڈالرکی قدرمیں 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر152 کا ہوگیا۔ ڈالرکی قدر میں اضافے اورتکنیکی خامیوں سے 134 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرگھٹ کر151 روپے83 پیسے کی سطح جب کہ مزید کچھ دیربعد قدرگھٹ کر151 روپے 50 ہوگئی۔دستاویزکے مطابق صبح ڈالرکی قدربڑھنے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔گزشتہ روزبھی انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر2 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 151.92 روپے کا ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔