اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان کی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کا پہلی مرتبہ آغاز

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ای کورٹ کے پہلے مقدمے میں کراچی سے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیئے۔ عدالت نے کہا 2014 میں وقوعہ ہوا، ٹرائل کورٹ نے 2016 میں ضمانت خارج کی، سندھ ہائیکورٹ نے 2016 سے 2019 تک فیصلہ نہیں کیا، اس طرح کے معاملات ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے میں تاخیر پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ 2 ہفتے میں طلب کرلی۔ سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ میں پہلے مقدمے کی آن لائن سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ای کورٹس سسٹم ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا قدم ہے، ای کورٹ سے کم خرچ میں فوری انصاف ممکن ہو سکے گا، دنیا بھر میں پاکستان کی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کا پہلی مرتبہ آغاز ہوا ہے، ای کورٹ سے سائلین پر مالی بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔چیف جسٹس نے آئی ٹی کمیٹی کے ممبران جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مشیر عالم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ چئیرمین نادرا اور ڈی جی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔