اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو ان کا ذاتی معاملہ ہےاس سے واسطہ نہیں

جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میںسابق صدر آصف علی زرداری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے پوچھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے؟اس پر سابق صدر آصف زرداری نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے، ذاتی معاملات سے میرا واسطہ نہیں۔آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے۔ آصف زرداری نے کہا نیب پاکستان کی انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہا ہے اور چیئرمین نیب سیاست دانوں کے خلاف اپنے دفتر کو استعمال کر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے دفتر کا غلط استعمال نہ کریں، باقی تو پارلیمنٹ کا کام ہے۔