اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

احتساب کی چھڑی ہلتی ہے تو میں میں ہونے لگتی ہے

وزیر اعظم کی مشیربرائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث مسائل سامنے آئے، آج نیب کی پیشی پر سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہوئی، کچھ سیاسی جماعتیں وفاق کی نمائندگی کی بجائے سندھ کے کچھ اضلاع تک محدود رہ گئیں، بلاتی نیب ہے اور یہ کارکنان کو بلالیتے ہیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا نابالغ سیاستدانوں کو مزید سیاسی بلوغت چاہئیے، حملہ آوروں کو ایوان بلانے والے اپنی والدہ کے نظریے سے ہٹ رہے ہیں، اگر کچھ غلط نہیں کیا تو جتھے ساتھ لے کر جانے کی کیا ضرورت ہے، نیب جو سوال پوچھتا ہے اسکا جواب دیا جائے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، احتساب کی چھڑی ہلتی ہے تو میں میں ہونے لگتی ہے۔میں میں کرنے کی بجائےسوالوں کاجواب دیں۔