اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسرائیلی فضائیہ کا شام پر حملہ،تین شامی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے راکٹ حملوں کے جواب میں شام میں عسکری کارروائی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی علی الصبح گولان کی پہاڑیوں میں واقع شامی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شامی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں تین شامی فوجی مارے گئے ہیں۔ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ اسرائیلی فورسز نے شام میں سرحد پار حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق ہفتے کے دن شامی سرزمین سے دو راکٹ داغے گئے تاہم یہ معلوم نہیں کہ اس حملے میں کون ملوث تھا۔ کہا گیا ہے کہ اس کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔